مہر خبررساں ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، ایرانی آرمی نے کہا ہے کہ اس نے مغربی کویت میں واقع امریکی فوجی اڈے کیمپ الدوحہ میں موجود امریکی زمینی افواج کے کمانڈ سینٹر پر بڑے پیمانے پر حملہ آور ڈرونز سے حملہ کیا ہے۔
ایرانی فوج کے شعبۂ تعلقات عامہ کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ یہ کارروائی ایرانی سرزمین پر امریکہ کے بار بار حملوں کے جواب میں کی گئی۔
بیان کے مطابق حملے میں امریکی اڈے پر موجود گولہ بارود کے گوداموں اور زمینی افواج کے کمانڈ سینٹر کے لاجسٹک آلات کو نشانہ بنایا گیا۔
ایرانی فوج نے کہا کہ کیمپ الدوحہ مغربی کویت میں امریکہ کا ایک اہم فوجی اڈہ ہے، جو مغربی ایشیا میں امریکی افواج کی معاونت کا مرکزی مرکز سمجھا جاتا ہے اور وہاں زمینی، بحری اور فضائی افواج کا سازوسامان اور اہلکار بڑی تعداد میں موجود ہیں۔
بیان میں ایرانی فوج نے کہا کہ اسلامی جمہوریہ ایران کی مسلح افواج مکمل اتحاد کے ساتھ دشمن کی کسی بھی نئی سازش یا مہم جوئی کا فیصلہ کن جواب دینے کے لیے تیار ہیں۔
آپ کا تبصرہ